پاکستانی کرکٹرز کی نیلسن میں بھرپور پریکٹس
دوسرا ون ڈے رات 3 بجے کھیلا جائے گا
KARACHI:
سیریز میں واپسی کا عزم لئے پاکستانی کرکٹرز نے نیلسن میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ دوسرا ون ڈے آج شب 3 بجے کھیلا جائے گا۔
وارم اپ اور فیلڈنگ سیشن کے بعد نیٹ میں طویل پریکٹس کا سلسلہ شروع ہوا، نیلسن میں موسم خوشگوار رہا، مطلع صاف رہا اور ہوائیں چلتی رہیں، بولرز اور بیٹسمین تیز ہوا کا رخ دیکھتے ہوئے اپنی تکنیکی خامیاں درست کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ ہیڈکوچ مکی آرتھر نے محمد حفیظ کیساتھ الگ سیشن کیا۔
واضح رہے کہ ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو ڈک ورس لوئس میتھڈ پر 61 رنز سے شکست دی تھی، دوسرا ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق آج شب 3 بجے کھیلا جائے گا۔