برطانوی ارکان پارلیمنٹ فحش ویب سائٹس کے رسیا نکلے

پارلیمنٹ کے انٹرنیٹ کنکشن سے 24 ہزار 473 مرتبہ فحش ویب سائٹس کھولی گئیں


ویب ڈیسک January 08, 2018
2017 میں اسمبلی میں لگے کمپیوٹرز سے روزانہ 160 مرتبہ فحش ویب سائٹس دیکھی گئیں فوٹو: فائل

برطانوی پارلیمنٹ کے انٹرنیٹ کنکشن پر روزانہ 160 مرتبہ فحش ویب سائٹس کھولنے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی پریس ایسوسی ایشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2017 میں اسمبلی میں لگے کمپیوٹرز سے روزانہ 160 مرتبہ فحش ویب سائٹس کھولی گئیں، جب کہ جون میں الیکشن کے بعد سے 31 دسمبر تک پارلیمنٹ کے انٹرنیٹ کنکشن سے مجموعی طور پر 24 ہزار 473 مرتبہ فحش ویب سائٹس کھولی گئیں۔ پارلیمنٹ کے وائی فائی پر بہت سی ویب سائٹس کو موبائل فون سمیت ذاتی گیجیٹس پر بھی کھولا گیا۔ یہ معلومات آزادی اظہار رائے کے قانون کے تحت حاصل کی گئی ہیں۔

برطانوی خاتون وزیراعظم تھریسا مے کی حکومت پہلے ہی پارلیمنٹ ہاؤس میں جنسی حملوں کے متعدد اسکینڈلز کا سامنا کررہی ہے۔ گزشتہ ماہ انہوں نے اپنے دیرینہ دوست اور وزیر دامیان گرین کو برطرف کردیا تھا، کیونکہ انہوں نے پولیس سے پارلیمنٹ کے کمپیوٹرز میں فحش مواد کی موجودگی کے حوالے سے جھوٹ بولا اور گمراہ کیا تھا۔

برطانوی پارلیمنٹ کا انٹرنیٹ کنکشن ایوان زیریں کے ارکان اسمبلی اور اور ایوان بالا کے لارڈز اور ان کا عملہ استعمال کرتا ہے۔ پارلیمنٹ کے آئی ٹی شعبہ نے 2016 میں پورن ویب سائٹس کھولنے کی ایک لاکھ 13 ہزار 208 کوششوں کو بلاک کیا تھا، جبکہ 2015 میں یہ تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 20 تھی۔ پارلیمانی سیکرٹری کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے انٹرنیٹ نیٹ ورک پر تمام فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں