مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، کشمیرمیڈیا سروس


ویب ڈیسک January 08, 2018
بھارتی بربریت کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج ومظاہرے، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید ہوگئے.

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا جب کہ بھارتی بربریت کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرے کیے گئے جس پر بھارتی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جب کہ بڈگام میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں