بُرے وقت میں ٹیم کا ساتھ دینے سے ہسی و پونٹنگ گریزاں

آسٹریلیا کو شکستوں کے بھنور سے نکالنے کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لینے سے انکار۔


Sports Desk March 21, 2013
آسٹریلیا کو شکستوں کے بھنور سے نکالنے کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لینے سے انکار۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی کرکٹ کا بُرے وقت میں ساتھ دینے سے مائیک ہسی اور رکی پونٹنگ نے انکار کر دیا، دونوں ٹیم کوشکستوں کے بھنور سے نکالنے کیلیے ریٹائرمنٹ واپس لینے سے گریزاں ہیں۔

ہسی اور پونٹنگ نے ایشز سیریز کیلیے واپسی کا امکان رد کردیا، ہسی کا کہنا ہے کہ میں خود کو دوبارہ 'پریشرککر' صورتحال میں نہیں ڈالنا چاہتا، اپنی فیملی کے ساتھ نارمل زندگی گزارنے کا خواہاں ہوں، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ میں اپنے حصے کی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکا ہوں۔ بھارت کے ہاتھوں چار ٹیسٹ کی سیریز کے ابتدائی 3 میچز میں شکست کے بعد آسٹریلوی کوچ مکی آرتھر نے عندیہ دیا تھا کہ وہ ایشز کیلیے ٹیم میں ہسی کی واپسی کا خیرمقدم کرینگے۔

5

اس پر 37 سالہ ریٹائرڈ مڈل آرڈر بیٹسمین ہسی نے کہا کہ میں اپنا نام زیر غور پر آنے پر خود کو خوش نصیب سمجھتا ہوں مگر میں اب آگے کی جانب دیکھ رہا ہوں، دوبارہ پریشر ککر جیسی صورتحال خاص طور پر ایشز سیریز میں واپس نہیں جانا چاہتا، یہ ٹیم میں شامل تمام پلیئرز کیلیے کافی دبائو سے بھرا وقت ہوگا، میں صرف موسم سرما اپنے گھر پر گزارنے،کچھ وقت فیملی کو دینے کا خواہاں اور عام زندگی کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔

یاد رہے کہ ہسی نے رواں برس کے آغاز پر سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا، انھوں نے 79 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی نمائندگی کی، ہسی کا کہنا ہے کہ ٹوئنٹی 20 کپتان جارج بیلی کافی ماہر بیٹسمین ہیں انھیں ٹیسٹ میں موقع ملنا چاہیے۔ دوسری جانب دسمبر میں ریٹائر ہونیوالے کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا اور اس سے پوری طرح مطمئن ہوں، میں بہت زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکا اور اب ڈومیسٹک میچز میں شرکت ہی کافی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔