امریکی صدر کی ملکیت ٹرمپ ٹاور میں آگ لگ گئی

درجنوں فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں


ویب ڈیسک January 08, 2018
درجنوں فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،فوٹو:انٹرنیٹ

امریکی شہر نیویارک میں واقع ٹرمپ ٹاور میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ ٹاور میں صبح سویرے عمارت کے بالائی حصے میں نصب ایئر کنڈیشنڈ اور ہیٹنگ سسٹم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے متعلقہ منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث کثیر المنزلہ عمارت دھویں سے بھر گئی۔ اس واقعے میں ابتدائی طور پر دو افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔

شہر کے مصروف اور اہم علاقے مین ہٹن میں واقع ٹرمپ ٹاور پر لگنے والی عمارت کو بجھانے کے لیے درجنوں کی تعداد میں فائر فائٹرز مصروفِ عمل ہیں جو متاثرہ عمارت کی چھت پر چڑھ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ٹرمپ ٹاور میں اہم کاروباری دفاتر موجود ہیں جب کہ اکثر و بیشتر وی آئی پیز یہیں قیام کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اسی عمارت کو رہائش گاہ کے طور پر استعمال کرتے رہتے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=1&v=kvEDfKdcdjo

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں