چیف جسٹس کا کراچی کے اسپتالوں کی حالت زار پر از خود نوٹس
جسٹس ثاقب نثار نے وی وی آئی پیز موومنٹ پر راستے بند کرنے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
چیف جسٹس نے کراچی کے اسپتالوں کی حالت زار اور وی وی آئی پیز موومنٹ پر راستے بند کرنے کا ازخود نوٹس لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کراچی کے اسپتالوں کی حالت زار پر از خود نوٹس لیتے ہوئے تمام سرکاری اسپتالوں کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کو ذاتی طور عدالت طلب کرلیا جب کہ تمام اسپتالوں سے طبی آلات ، ادویات، مشینری اور ڈاکٹروں کی دستیابی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ صحت اور تعلیم بہتر نہ ہوئی تو اورنج ٹرین منصوبہ روک دوں گا، چیف جسٹس
چیف جسٹس آف پاکستان نے مفت دی جانے والی ادویات کی تفصیلات بھی طلب کی جب کہ کیس کی سماعت 13 جنوری کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگی۔
دوسری جانب چیف جسٹس نے وی وی آئی پیز موومنٹ پر راستے بند کرنے کا بھی ازخود نوٹس لیتے ہوئے راستے بند کرنے پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے چیف جسٹس نے لاہور کے اسپتالوں کی حالت زار پر کیس کی سماعت کی تھی جس پر پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحت اور تعلیم بہتر نہ ہوئی تو اورنج ٹرین منصوبہ روک دوں گا۔