ٹریننگ میں دوری کلارک اور واٹسن کی تلخیاں برقرار

بمشکل چند باتیں ہوئیں، کپتان نے پریکٹس نہیں کی، ٹیسٹ میں شرکت کا امکان معدوم۔


Sports Desk March 21, 2013
بمشکل چند باتیں ہوئیں، کپتان نے پریکٹس نہیں کی، ٹیسٹ میں شرکت کا امکان معدوم۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور شین واٹسن کے درمیان تلخیاں برقرار ہیں۔

گذشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران دونوں ایک دوسرے سے دور رہے اور بمشکل چند باتیں ہوئیں، واٹسن کو موہالی ٹیسٹ سے معطل کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ غصے میں وطن واپس لوٹ گئے تھے، مگر اب بیٹے کی پیدائش کے بعد دوبارہ ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں، اس دوران ٹیم پرفارمنس منیجر پیٹ پاورڈ نے انکشاف کیا کہ کلارک اور واٹسن کے درمیان تعلقات خوشگوار نہیں۔

6

اگرچہ دونوں نے اس کی تردید کی مگر پریکٹس سیشن کے دوران دونوں ایک دوسرے سے دوردکھائی دیے ان کے درمیان چند ہی باتیں ہوئیں۔ دریں اثنا کلارک کی بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں شرکت کا امکان بہت کم رہ گیا،انھوں نے گذشتہ روز ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ نہیں کی، وہ فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں آئے ضرور مگر کوچ مائیک ہسی اور آن ڈیوٹی سلیکٹر روڈنی مارش سے ہی گفتگو میں مصروف رہے جبکہ باقی ٹیم پریکٹس کرتی رہی۔

مائیکل کلارک بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران کمر کی تکلیف سے دوچار ہوگئے تھے، دوران فیلڈنگ تکلیف ان کے چہرے سے ہی ظاہر ہورہی تھی، کئی مرتبہ وہ قیادت کی ذمہ داری بریڈ ہیڈن پر چھوڑ کر فیلڈ سے باہر بھی گئے۔ ابھی تک ان کی تکلیف کم نہیں ہوئی مگر کلارک کو امید ہے کہ وہ جمعے کو شیڈول میچ سے قبل پوری طرح فٹ ہوجائیں گے، ان کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت شین واٹسن کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں