میامی ٹینس فلاویا پنیٹا دوسرے راؤنڈ میں سرینا سے ٹکرائیں گی
یوہانا لارسن کوٹھکانے لگا دیا، پینگ شوئی نے سوئیڈن کی صوفیہ آرویڈسن کو ہرایا، مینز سنگلز مقابلوں کا آج آغاز۔
اطالوی پلیئر فلاویا پنیٹا میامی ماسٹرز کے دوسرے رائونڈ میں ورلڈ نمبرون سرینا ولیمز سے ٹکرائیں گی۔
انھوں نے پہلے رائونڈ میں سوئیڈش حریف یوہانا لارسن کو 6-4،6-1 سے ٹھکانے لگا دیا، چین کی پینگ شوئی نے سوئیڈن کی صوفیہ آرویڈسن کو 6-3،6-2 سے پچھاڑ کر پیٹراکیوٹوا سے مقابلے کا انتظام کرلیا،فرانس کی 10 سیڈ ماریون بارٹولی جرمن حریف آندریا پیٹکووک کیخلاف مقابلے سے مہم کا آغاز کریں گی، آندریا نے فرسٹ رائونڈ میں سربیا کی بوجانا جووانوسکی کو6-3،6-1 سے زیر کیا۔ایونٹ میں شامل تمام 32 سیڈنگ پلیئرز کو پہلے رائونڈ میں بائی ملی ہے،مینزسنگلز مقابلوں کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق 8.5 ملین ڈالر انعامی مالیت کے میامی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں اٹلی کی فلاویا پنیٹا پہلا مرحلہ عبور کرکے سرینا ولیمز کے مقابل آگئیں،انھوں نے سوئیڈش حریف یوہانا لارسن کو 6-4،6-1 سے ٹھکانے لگایا، پنیٹا سردست عالمی درجہ بندی میں 103 ویں پوزیشن پر ہیں، اگر سرینا نے فلاویا کو قابو کرلیا تو تیسرے رائونڈ میں ان کی ممکنہ حریف یانیا وکمائر اور آیومی موریٹا میں سے کوئی ایک ہوں گی،جاپانی پلیئر آیومی موریٹا نے پہلی آزمائش میں برطانیہ کی ہیتھر واٹسن کو 1-6،7-5 اور 6-4 سے ہرایا، سرینا ولیمز میامی ماسٹرزمیں چھٹی مرتبہ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پلیئر بننے کی کوشش کر رہی ہیں،15 مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپئن اس سے قبل 2002،2003، 2004، 2007 اور 2008 میں فاتح رہ چکی ہیں۔
سرینا کی بڑی بہن وینس ولیمز اپنے سفر کا آغاز جاپانی پلیئر کیمکو ڈیٹ کروم کیخلاف میچ سے کریں گی، جنھوں نے پہلے رائونڈمیں جنوبی افریقہ کی چینلی شیپرز کو 6-2،6-0 سے قابو کیا، دفاعی چیمپئن اور فورتھ سیڈ اگنیسکا ریڈوانسکا کو دوسرے رائونڈ میں تائیوان کی ہیش سو وائی کا چیلنج درپیش ہوگا، ایشین پلیئر نے یوکرین کی لیزا سورنیکو کیخلاف بھرپور مقابلے کے بعد 6-4،7-6(17/15) سے فتح پائی، چین کی 5 سیڈ لینا ڈچ حریف کیکی بیرٹینز کی صلاحیتوں کا امتحان لیں گی، ڈچ پلیئر نے پہلے رائونڈ میں جورجیا کی اینا تاتیشویلی کیخلاف میچ کے ابتدائی ساتوں گیمز جیتے جس کے بعد ان کی مقابل ریٹائرڈ ہوگئیں۔
چین کی پینگ شوئی نے سوئیڈن کی صوفیہ آرویڈسن کو 6-3،6-2 سے پچھاڑ کر پیٹراکیوٹوا سے مقابلے کا انتظام کرلیا، فرانس کی10 سیڈ ماریون بارٹولی کا پہلا میچ جرمن حریف آندریا پیٹکووک کیخلاف ہوگا، جنھوں نے سربیاکی بوجانا جووانوسکی کو6-3،6-1 سے زیر کیا، پہلے رائونڈ کے دیگر میچز میں قازقستان کی سینیا پاروک کو کروشین پلیئر ایجلا ٹومل جانووچ نے اسٹریٹ سیٹ میں 6-2،6-2 سے مات دی، کینیڈا کی الیکسینڈرا ووزینک کو فرانس کی کرسٹینا میلڈونووچ نے 7-5،6-2 سے زیر کرلیا، کیوی پلیئر مارینا ایراکووک بھی پہلے رائونڈ کی مہمان ثابت ہوئیں، انھیں رومانیہ کی ایرینا کیمیلا بیگو نے6-1،4-6 اور6-4 سے ہرادیا۔ مردوں کے مقابلے جمعرات سے شروع ہوں گے،سربیا کے نووک جوکووک چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلیے دوڑ میں شامل ہیں۔