بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے پاکستان سے مذاکرات کرے محبوبہ مفتی   

پاک بھارت مذاکرات سے مقبوضہ کشمیر میں امن اور استحکام آئے گا، وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر          


ویب ڈیسک January 08, 2018
پاک بھارت مذاکرات سے مقبوضہ کشمیر میں امن اور استحکام آئے گا، محبوبہ مفتی - فوٹو؛ فائل

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مسائل کا حل مذاکرت سے ہی ممکن ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے مقبوضہ کشمیر میں امن اور استحکام آئے گا۔

مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا والد کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ پُرتشدد حالات میں کشمیری ہی مر رہے ہیں لہذا بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے مذاکرات کرے کیوں مقبوضہ کشمیر میں امن و استحکام دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کشمیرکے معاملے پربھارت تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے، فاروق عبداللہ

محبوبہ مفتی نے دونوں ممالک کی حکومتوں سے درخواست کی کہ مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی مقبوضہ کشمیر کی عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں