فٹبال ٹیم کی ناقص کارکردگی کوچ کو فارغ کرنے کا فیصلہ

اے ایف سی کوالیفائرز میں مایوس کن نتائج سامنے آنا ناقابل برداشت ہے، لودھی


Sports Desk March 21, 2013
اے ایف سی کوالیفائرز میں مایوس کن نتائج سامنے آنا ناقابل برداشت ہے، لودھی فوٹو: فائل

فٹبال فیڈریشن نے اے ایف سی کوالیفائرز میں ناقص کارکردگی پرکوچ زاویشا ملازوک کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سیکریٹری کرنل احمد یار خان لودھی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سرب کوچ کی فرمائش پر ٹیم کے لیے ہرممکن سہولتیں فراہم کیں لیکن اس کے باوجود اے ایف سی کوالیفائرزمیں مایوس کن نتائج سامنے آنا ناقابل برداشت ہے، اب وقت آ گیاکہ کوچ کی جگہ نئے ٹرینرز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کمتر رینکنگ کی کرغزستان ٹیم سے شکست سمجھ سے بالاتر ہے، پاکستان کو یہ مقابلہ ہرصورت جیتنا چاہیے تھا،واپسی پر انتظامیہ سے ضرور پوچھا جائے گا کہ آخر وہ کون سے عوامل تھے جن کی بدولت گرین شرٹس نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

10

احمد یار لودھی نے کہا کہ کرغزستان کا عالمی رینکنگ میں 202 واں درجہ ہے، انتہائی اہم ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ انھوں نے کہا کہ نئے ٹرینرز کی تقرری کیلیے ہمارے پاس چند نام موجود ہیں تاہم مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یادرہے کہ پاکستانی ٹیم اے ایف سی کوالیفائرز میں ابتدائی دونوں میچ ہار کر کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی، گرین شرٹس کو پہلے مقابلے میں تاجکستان اور دوسرے میں کرغزستان نے ایک،ایک گول سے مات دی تھی۔آخری گروف میچ جمعرات کو مکاؤ سے ہو گا، تاجکستان اور کرغزستان کی ٹیمیں دو، دو میچز جیت کر کوارٹرفائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔