امریکا کا پاکستان پر انگلی اٹھانا درست نہیں چین

دہشت گردوں کو کچلنے کی ذمہ داری کسی خاص ملک پر عائد نہیں کی جاسکتی، چینی دفتر خارجہ


ویب ڈیسک January 08, 2018
دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ذمہ داری تنہا پاکستان پر عائد نہیں ہوتی، چین ۔ فوٹو: فائل

ISTANBUL: چین نے پاکستان پر امریکی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر انگلی اٹھانا درست نہیں دہشت گردی کو کچلنے کی ذمہ داری کسی خاص ملک پر عائد نہیں کی جاسکتی۔

بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر انگلی اٹھانے اور اسے دہشت گردی سے منسلک کرنے کے مخالف ہیں، دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ذمہ داری تنہا پاکستان پر عائد نہیں ہوتی۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نے کئی بار یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ عالمی دہشت گردی کی اس جنگ میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا اور بڑی قربانیاں دیں، دنیا بھر کے ممالک کو باہمی اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کرنا ہوگا نہ کہ ایک دوسرے پرانگلی اٹھائی جائے، یہ عمل عالمی دہشت گردی کے خلاف کی گئی کوششوں کے لیے موزوں نہیں۔

لوکانگ نے کہا کہ دہشت گردی عالمی برادری کے لیے ایک مشترکہ مسئلہ ہے اس لیے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بھی مشترکہ طور پر ہونی چاہئیں، چین ایسے ممالک کا دفاع کرتا ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف درست اقدامات کیے، چین دہشت گردی کے خلاف ایسی تمام مشترکہ کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے جو باہمی اعتماد اور باہمی احترام کی بنیاد پر کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں