کیچ ڈراپ کرنے پر سرفراز کو خصوصی مشقوں کی ضرورت پڑگئی

قومی کپتان فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کے ہمراہ کیچز اور اسٹمپنگ صلاحیت بڑھاتے رہے


Sports Desk January 09, 2018
قومی کپتان فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کے ہمراہ کیچز اور اسٹمپنگ صلاحیت بڑھاتے رہے ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں اہم کیچ گرانے کے بعد سرفراز احمد کو خصوصی مشقوں کی ضرورت پڑ گئی۔

ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ سے قبل گرین شرٹس نے میدان میں مصروف دن گزارا، ویلنگٹن کی سخت سردی سے پریشان کھلاڑی نیلسن میں دھوپ نکلنے پر خاصے خوش نظر آئے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انہیں مقامی کنڈیشنز سے آگاہ کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کیلیے مشورے دینے کیساتھ حوصلہ بھی بڑھایا، رننگ اور وارم اپ کے بعد مہمان کرکٹرز نے فیلڈنگ پریکٹس کی، کوچنگ اسٹاف نے مشکل کیچز تھامنے کی مشق کرائی، بعد ازاں پہلے میچ میں حریف کپتان کا کیچ چھوڑنے والے سرفراز احمد نے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کیساتھ الگ سیشن کیا، انہوں نے ایک ریکٹ کی مدد سے تیزگیندیں کپتان کی طرف پھینکیں جو ان پر قابو پانے کے بعد اسٹمپس سے ٹکرادیتے۔

دوسری جانب بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورکی نیٹ میں توجہ اظہر علی، بابر اعظم اور محمد حفیظ پر مرکوز رہی، تینوں بیٹسمینوں کو پاکستانی اور مقامی بولرز نے متعدد باؤنسرز بھی کروائے، فخرزمان نے بھی طویل سیشن میں اپنے اسٹروکس کھیلے، شعیب ملک اور ٹیل اینڈرز شاداب خان، محمد عامر، حسن علی اور رومان رئیس نے فاسٹ کے بعد اسپن بولنگ پر بھی الگ سیشن کیے، محمد نواز نے نیلسن کی کنڈیشنزمیں سلوبولرز کو بھی مدد ملنے کے پیش نظر جب کہ شاداب خان نے اپنی لائن اور لینتھ پر خصوصی توجہ دی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر ان کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیتے رہے، فہیم اشرف کے طویل سیشن میں بولنگ کوچ اظہر محمود رہنمائی کرتے نظر آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |