24 روز سے لاپتہ شاہد پاشا ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچ گئے
شاہد پاشا کو ڈرائیور سمیت 15 دسمبر کی شب نیشنل اسٹیڈیم کے قریب سے کچھ افراد اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔
شاہد پاشا 24 دن لاپتہ رہنے کے بعد گزشتہ رات 9 بجے کے قریب اچانک ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچ گئے۔
شاہد پاشا کے پراسرار اغوا کے واقعے پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے بھی شدید مذمت کی گئی تھی اور ان کی بازیابی کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا گیا تھا تاہم شاہد پاشا 24 دن لاپتہ رہنے کے بعد گزشتہ رات 9 بجے کے قریب اچانک ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچ گئے جس کے بعد انھوں نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامر خان اور دیگر سے ملاقات کر کے اپنے لاپتہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا، بعدازاں شاہد پاشا میڈیا سے بات چیت کیے بغیر اپنے گھر کی جانب روانہ ہوگئے جبکہ اس موقع پر ایم کیو ایم کے کسی اور رہنما نے بھی اس سلسلے میں بات چیت کرنے سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ شاہد پاشا کو ڈرائیور سمیت 15 دسبمر کی شب نیشنل اسٹیڈیم کے قریب سے سادہ لباس میں ملبوس کچھ افراد اپنے ہمراہ اس وقت لے گئے جب وہ ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد سے اپنے گھر جا رہے تھے۔ بعدازاں شاہد پاشا کے ڈرائیور کو کچھ دور جانے کے بعد گاڑی سے اتار دیا گیا تھا۔