ماحولیاتی آلودگی کیخلاف 100 ارب ڈالر کا فنڈ قائم

5سال میں105ملین پودے لگانے کاہدف،جنگلات صوبائی معاملہ،وفاق سہولت کارہے، حکام


Numaindgan Express January 09, 2018
5سال میں105ملین پودے لگانے کاہدف،جنگلات صوبائی معاملہ،وفاق سہولت کارہے، حکام۔ فوٹو: فائل

گرین پاکستان پروگرام کے تحت اب تک 15ملین پودے لگائے جاچکے ہیں جب کہ آئندہ 5سال میں 105ملین پودے لگائے جائیں گے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی میں بتایا گیا کہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت اب تک 15ملین پودے لگائے جاچکے ہیں ، آئندہ 5سال میں 105ملین پودے لگائے جائیں گے۔ جنگلات صوبائی معاملہ ہے جبکہ وفاق صرف سہولت کارہے۔

کمیٹی نے اٹھارویں ترمیم کے ماحولیات، صحت اورتعلیم کاشعبہ وفاق کے بجائے صوبوں کو تفویض ہونے سے پیداشدہ آئینی اور قانونی مسائل کودورکرنے کیلیے اٹھارویں ترمیم کا جائزہ لینے کی سفارش کردی۔کمیٹی نے اس ضمن میں آئندہ اجلاس میں تمام صوبائی سیکریٹریز موحولیات کوبھی بلانے کافیصلہ کیاہے۔

اجلاس چیئرمین میریوسف بادینی کی زیرصدارت ہوا۔ آئی جی جنگلات ناصرمحمودسیدنے بریفنگ میں بتایاکہ جنگلات کامحکمہ قیام پاکستان سے قبل بھی صوبائی معاملہ تھااوراب بھی صوبائی معاملہ ہے ۔کمیٹی نے زیرزمین پانے کے معیار اور گرتی ہوئی سطح پرتشویش کااظہارکیا۔

موسمیاتی تبدیلی کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے منظوری شدہ نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ ترمیمی بل پرمزیدغورکاکام بل محرک میاں عتیق کی اجلاس میں عدم شرکت کے باعث آئندہ اجلاس تک موخرکردیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں