کارکن غیرقانونی اسلحے کیخلاف مہم میں تعاون کریںالطاف حسین

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ


Express Desk March 21, 2013
ایم کیوایم ماضی میں بھی ہرقسم کی دہشت گردی کیخلاف رہی ہے، الطاف حسین فوٹو: فائل

SINGAPORE: متحدہ کے قائدالطاف حسین نے پولیس اوررینجرزکے سربراہان کی جانب سے کراچی کوغیرقانونی اسلحے سے پاک کرنے کی مہم کازبردست خیرمقدم کیاہے اوراس ضمن میں اپنے ہرممکن تعاون کایقین دلایاہے۔

اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم ماضی میں بھی ہرقسم کی دہشت گردی کیخلاف رہی ہے،آج بھی ہے،مستقبل میں بھی رہے گی،ملک خصوصاًکراچی میں دیرپاامن کے قیام اورعوام کوتحفظ فراہم کرنے کے ہراقدام کوایم کیوایم کامکمل تعاون حاصل ہوگا۔

ایم کیوایم کے کارکنوں سے اپیل ہے کہ اگران کے پاس کسی بھی قسم کاکوئی غیرقانونی اسلحہ ہوتواسے مقامی تھانوں میں جمع کرادیں اور کراچی سے ناجائزاسلحے کے خاتمے کیلیے پولیس ورینجرزکے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ایک اوربیان میں الطاف حسین نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاہے کہ انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کیاجائے۔



الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے کاغذات نامزدگی کیلیے28 سے 31مارچ کی تاریخ مقررکی ہے جوکہ انتہائی نزدیک ہے جبکہ فارم طویل ہے جس کی وجہ سے بعض امیدواروںکومطلوبہ فارم پرکرنے میں مشکلات کاسامنا ہوسکتاہے،اس صورتحال کی وجہ سے ضروری ہے کہ تاریخ میںکم ازکم ایک ہفتے کااضافہ کیاجائے۔دریں اثنامتحدہ میں شامل ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے ان کوان کی جرأتمندی اورحق پرستانہ کردار پرشاباش اورخراج تحسین کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |