مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگری میں مزید دو کشمیری شہید
بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دونوں نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دے کر شہید کیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں دو کشمیری شہید ہوگئے جس کے نتیجے میں دو روز میں شہدا کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لارنو میں قابض بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلے میں مزید دو کشمیریوں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا ہے۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دونوں نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دے کر شہید کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید
شہدا میں سے ایک نوجوان کی شناخت محمد فرحان وانی کے نام سے ہوئی جب کہ کارروائی میں زخمی ہونے والے نوجوان اشرف خان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں فائرنگ کرکے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔