شمالی کوریا کا سرمائی اولمپکس میں شرکت کا اعلان
وفد میں اولمپک کھلاڑی، آفیشلز اور شائقین شامل ہوں گے، شمالی کوریا
KARACHI:
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا میں اگلے ماہ منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس میں شرکت کا اعلان کردیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان دوسال سے تعطل کا شکار اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بعد شمالی کوریا نے سرمائی اولمپکس 2018ء میں اپنی اولمپک ٹیم بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جانے والے وفد میں اولمپکس کھلاڑی، آفیشلز اور خواہش مند شائقین شامل ہوں گے۔
جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپک کے انعقاد پر شمالی کوریا کی جانب سے کوریائی جنگ کے بعد بچھڑ جانے والے دونوں خاندانوں کو دوبارہ سے ملنے کے مواقع بھی فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا ان مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کوششوں پر زور دے رہا ہے جبکہ گزشتہ کئی برس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پائی جارہی ہے۔