8ماہ میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے 140ارب جاری کیے پلاننگ کمیشن

انفرااسٹرکچر،سماجی شعبہ،زلزلہ زدگان کی بحالی اورایراکے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں،رپورٹ


March 21, 2013
انفرااسٹرکچر،سماجی شعبہ،زلزلہ زدگان کی بحالی اورایراکے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں،رپورٹ فوٹو: فائل

LONDON: پلاننگ کمیشن نے رواںمالی سال کے پہلے ساڑھے آٹھ ماہ کے دوران پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کیلیے 140ارب 20کروڑروپے کے فنڈز جاری کردیے ،منصوبہ بندی کمیشن کے اعدادوشمارکے مطابق یہ فنڈزبجٹ میںمختص وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔

جن میںانفرااسٹرکچر،سماجی شعبہ،زلزلہ زدگان کی بحالی اورایراکے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں،15 مارچ تک انفرااسٹرکچرکے منصوبہ جات کیلیے 4رب 80 کروڑ روپے جاری کیے گئے جبکہ سماجی شعبے کیلیے61ارب روپے سے زائدکے فنڈجاری کیے گئے۔



اسی طرح دیگرمتفرق منصوبوںاورایراکے منصوبوں کیلیے بالترتیب 1.5ارب اور2 ارب 80 کروڑروپے کے فنڈزجاری کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں