الیکشن کمیشن کواثاثوں کی تفصیلات بتانے میں حرج نہیںانوربیگ

نئے کاغذات نامزدگی پراعتراض ہے،سعیدغنی، 5برسوں میں کافی صفائی ہوگی،احمد بلال


Monitoring Desk March 21, 2013
دہری شہریت پرسیاست سے روکنازیادتی ہے،فوزیہ قصوری کی’’لائیوودطلعت‘‘میں گفتگو فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما انور بیگ نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے فارم میں تفصیلات کے بارے میں کوائف جاننے کا مقصد گندے انڈوں کو بے نقاب کرنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''لائیو ود طلعت'' میں میزبان طلعت حسین سے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن امیدواروں کی اولادوں،اثاثوں کے بارے میں پوچھ رہاہے تو بتانے میں کیا ہرج ہے اگرکسی نے کوئی کرپشن نہیں اورکوئی غیر قانونی کام نہیں کیاتو اثاثوں کی تفصیلات بتانے میں کوئی حرج نہیں،الیکشن کاماحول بن رہا ہے اچھا کام شروع ہوگیاہے اور اس سے بھی بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

الیکشن کمیشن کا فارم فلٹریشن پلانٹ ہے جوکسی بھی صورت نظر انداز نہیں ہونا چاہیے۔ حناربانی کھرکے شوہرکے ذمے ساڑھے4کروڑ روپے بجلی کا بل واجب الادا ہے تو کیا ایسے لوگوں کو الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض ہے مجبوری میں ہی پرکریں گے اگرالیکشن کمیشن کو امیدواروں کے بارے میں کوئی تفصیلات درکارہیں تو ہمارا ڈیٹاتو نادرا سمیت بہت سی جگہوں پر موجود ہے وہاں سے لی جاسکتی ہیں۔



دیکھنے کی بات یہ ہے کہ بالفرض میں معلومات نہیں بتاتاتو کیا الیکشن کمیشن مجھے نااہل قرار دے سکتاہے،اگر نہیں تو پھر پوچھنے کی ضرورت ہی کیاہے،الیکشن کمشن اگر صفائی کرنا چاہتاہے تو اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ راستے میں تلوارلے کر کھڑے ہو جائیں۔پلڈاٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد بلال محبوب نے کہا کہ ہم ایک ایسا کلچرشروع کرنے جا رہے ہیں جس میں صفائی کا کام تھوڑا سا ہوگالیکن اگلے پانچ سالوں میں کافی بہتر صفائی ہوجائے گی،تحریک انصاف کی رہنمافوزیہ قصوری نے کہا کہ اصولی طورپر دہری شہریت کی وجہ سے پاکستان میں سیاست سے روکنازیادتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں