افغان صدراورنیٹو میں غیرملکی افواج کی واپسی کامعاہدہ

امریکاکی ایلیٹ فوج چند روزمیں وردک سے چلی جائیگی:افغان وزارت دفاع،ہلمند میں 4 ہلاک


AFP March 21, 2013
امریکاکی ایلیٹ فوج چند روزمیں وردک سے چلی جائیگی:افغان وزارت دفاع،ہلمند میں 4 ہلاک فوٹو: اے ایف پی/ فائل

افغان صدر حامد کرزئی اور نیٹو اتحادی افواج کے درمیان غیرملکی افواج کی واپسی کا معاہدہ ہوگیا۔

صوبے وردک کا کنٹرول افغان نیشنل سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا جائے گا، معاہدے کے تحت دارالحکومت کے قریب اہم صوبے سے غیرملکی فوجوں کی واپسی کے لیے طریقہ کارطے کیا گیا ہے۔ اتحادی افواج نے اس امرکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ امریکا کی خصوصی افواج واپس جائیں گی یا نہیں۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی ایلیٹ فوج چند روز میں واردک سے چلی جائیں گی۔



نیٹو کی زیرقیادت ایساف نے بیان میں کہا ہے کہ وردک میں افغان سیکیورٹی فورسز اتحادی افواج سے چارج لیں گی تاہم انھوں نے خصوصاً امریکی خصوصی دستوں کی واپسی کا ذکرکیا۔ افغان صدرحامد کرزئی نے امریکا اورافغانستان کے درمیان تعلقات میںحالیہ کشیدگی کومحض میڈیا پروپیگنڈہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکاکسی بھی صورت افغانستان کوتنہا نہیں چھوڑے گا۔ افغان عوام اپنے مستقبل کے بارے میں پرامید اوربااعتمادہیں۔

علاوہ ازیں صوبہ ہلمندکے قصبہ موسیٰ قلعہ میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف مظاہرہ کے دوران پولیس اورمظاہرین میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور7 زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں