تیراہ میں جھڑپیں جاری ہلاکتیں 250ہوگئیں 95فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا تحریک طالبان

علاقے سے لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع،مہمندایجنسی سے دومن بارودی مواد،نوشہرہ میں ٹرک سے 1698ڈائنامائٹ برآمد


Numaindgan Express March 21, 2013
علاقے سے لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع،مہمندایجنسی سے دومن بارودی مواد،نوشہرہ میں ٹرک سے 1698ڈائنامائٹ برآمد فوٹو: فائل

خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میںدوماہ کے دوران کالعدم تنظیموں کے درمیان جھڑپوںمیں250شدت پسندمارے گئے جبکہ مقامی لوگوںنے بڑے پیمانے پرعلاقے سے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق وادی تیرہ کاعلاقہ میدان دوماہ سے میدان جنگ بنا ہوا ہے، یہاںکالعدم تنظیمیںآپس میںلڑرہی ہیں جنکا مقصد ایک دوسرے کے ٹھکانوںپرقبضہ کرناہے۔ادھرتحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اﷲ احسان نے کہاہے کہ وادی تیراہ کے 95 فیصد علاقے کوہم نے اپنے قبضہ میںلے لیاہے،اب تک کی لڑائی میںہمارے 15 ساتھی جاںبحق اور 20 زخمی ہوچکے ہیں،جنگ کاحصہ بننے والوں کونہیں چھوڑیں گے۔



دریںاثنا آپریشنل کمانڈربریگیڈئیرظہیرملک نے پناہ کوٹ میںجرگے سے خطاب میںکہاکہ آرمی نے افغانستان کیساتھ ملحقہ بارڈر کو سیل کرکے محفوظ بنادیا،دہشتگردوںکی جانب سے پچھلے ایک سال سے دہشتگردی کاکوئی بڑاواقعہ نہیںہوااورجوکوشش کی گئی تھی اسے ناکام بناکردہشت گردوںکونقصان پہنچایا گیا،افغان صوبہ کنڑاورنورستان میںتحریک طالبان سوات دوبارہ منظم اور اپنے ٹھکانوںمیںواپس آرہی ہے اور لوئر دیر، اپر دیر اور چترال میں باٹوار، باجوڑطرزکے بڑے حملوںکی منصوبہ بند ی کررہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں