نیب نے کیپٹن ر صفدر کے خلاف دوارب روپے کی کرپشن پر تحقیقات کا آغاز کر دیا
ان پر اپنے حلقے کے لیے مختص 3 ارب روپے کے فنڈز میں سے 2 ارب روپے غبن کرنے کا الزام ہے، ترجمان نیب
نیب نے مسلم لیگ (ن ) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف دو ارب روپے کی کرپشن کے مقدمے میں تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر پر این اے 21 مانسہرہ کے ترقیاتی کاموں میں کرپشن کا الزام ہے، انہوں نے حلقے کے لیے مختص 3 ارب روپے کے فنڈز میں سے 2 ارب روپے غبن کیے جب کہ کیپٹن (ر) صفدر نے سابق وزیر اعظم کا داماد ہونے کا فائدہ اٹھا کر وفاقی اداروں کے کاموں میں بھی مداخلت کی۔
ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے احکامات پر تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔