جمہوریت کومضبوط دیکھناچاہتے ہیںبرطانوی ہائی کمشنر

برطانیہ غیرجانبدار ہے، یہاں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے اورآئندہ انتخابات اس حوالے سے بہت اہم ہیں, ایڈم تھامسن


Numainda Express March 21, 2013
برطانیہ غیرجانبدار ہے، یہاں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے اورآئندہ انتخابات اس حوالے سے بہت اہم ہیں, ایڈم تھامسن فوٹو:فائل

KARACHI: برطانوی ہائی کمشنرایڈم تھامسن نے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظوروٹو سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی ۔

اس دوران آئندہ انتحابات اوردہشت گردی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پربرطانوی ہائی کمشنرایڈم تھامس نے کہا کہ برطانیہ غیرجانبدار ہے، یہاں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے اورآئندہ انتخابات اس حوالے سے بہت اہم ہیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگوکے دوران منظوروٹو نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کاجمہوری نظام کم وبیش ایک جیسا ہے۔



انھوں نے کہا کہ صدرزرداری کی مفاہمتی پالیسی سے جمہوری نظام مضبوط اور ہم شفاف انتخابات کی جانب بڑھ رہے ہیں۔آئندہ حکومت کی تشکیل میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کاکردار ہو گا۔برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے مسلم لیگ ہم خیال کے سیکریٹری جنرل ہمایوں اختر خان کے ظہرانے میں شرکت کی۔اس موقع پر مسلم لیگ ہم خیال کے صدرارباب غلام رحیم بھی موجود تھے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے ان کی وطن واپسی کوجمہوریت کیلیے خوش آئند قراردیا۔دونوں رہنمائوں نے انھیں بتایا کہ انتخابات میں مسلم لیگی اتحاد حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں