چھ عرب ممالک جہاں آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں

یہاں کے عوام انکم ٹیکس فری زندگی کے مزے لوٹ رہے ہیں


ویب ڈیسک January 09, 2018
یہ ریاستیں آمدنی پر ایک فیصد بھی انکم ٹیکس وصول نہیں کرتیں، فوٹو:انٹرنیٹ

انکم ٹیکس حکومتوں کے لیے ملکی اخراجات پورے کرنے کا ایک انتہائی اہم ذریعہ ہے جو عوام کی آمدنی پر طے شدہ طریقہ کار کے تحت مخصوص شرح میں وصول کیا جاتا ہے۔

عالمی سطح پر پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ترقی پذیر اور امیر ترین ممالک میں انکم ٹیکس کا نظام رائج ہے لیکن دنیا میں کچھ ایسی ریاستیں بھی ہیں جو ایک فیصد بھی انکم ٹیکس وصول نہیں کرتیں اور اس فہرست میں عرب دنیا کے 6 خوبصورت اور امیر ممالک شامل ہیں جہاں کے عوام انکم ٹیکس فری زندگی کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات:




سالانہ آمدنی کے اعتبار سے متحدہ عرب امارات متعدد ریاستوں کا ایک اتحاد ہے جہاں فی کس آمدنی اوسطً 49 ہزار امریکی ڈالرز ہونے کے باجود انکم ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا۔

سعودی عرب:




دنیا میں آئل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک سعودی عرب ہے جس نے تنخواہ دار طبقے پر کوئی انکم ٹیکس نافذ نہیں تاہم ذاتی کاروبار کرنے پر 20 فیصد ٹیکس کی شرح لاگو ہے۔

کویت:




اس ملک کا شمار عرب دنیا کی امیرترین ریاستوں میں ہوتا ہے یہاں پرکوئی انکم ٹیکس نافذ نہیں البتہ پیشہ ور شخص اپنی آمدنی کا ساڑھے 7 فیصد سماجی سیکیورٹی کی غرض سے ادا کرتا ہے۔

عمان:




جغرافیائی اور محل وقوع کے لحاظ سےمشرق وسطیٰ کا اہم ملک عمان ہے جو انکم ٹیکس فری ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس ملک کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ خام تیل کی پیداوار ہے۔

قطر:




قدرتی گیس کی دولت سے مالا مال قطر دنیا میں فی کس آمدنی فراہم کرنے والا امیر ترین ملک ہے، لاکھوں روپے اوسطً آمدنی کے باوجود یہاں انکم ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا۔

بحرین:




اس ملک کی وجہ شہرت تیل کی پیداوار ہے یہاں کےعوام بہت خوشحال ہیں لیکن یہاں بھی آمدنی پر ٹیکس کا کوئی تصور نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں