سلیم شہزاد کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان
سلیم شہزاد کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے بعد اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے
ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد نے عمران خان سے ملاقات کی ہے جس کے بعد امکان ہے کہ وہ جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما و سابق رکن اسمبلی سلیم شہزاد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال بالخصوص کراچی کے سیاسی حالات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کا پارٹی بنانے کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم شہزاد کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور ایم کیوایم کے سابق رہنما جلد عمران خان کے ساتھی کی حیثیت سے سیاسی کیریئر کو آگے بڑھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سلیم شہزاد کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے باقاعدہ اعلان مستقبل قریب میں ہوگا جب کہ سلیم شہزاد کو پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔