صدراوباما اسرائیل پہنچ گئےفلسطینیوں کے مظاہرے جھڑپیں

امریکی صدر،نیتن یاہواورفلسطینی صدرمحمودعباس سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے

امریکی صدر،نیتن یاہواورفلسطینی صدرمحمودعباس سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے. فوٹو اے ایف پی

امریکی صدربارک اوباما 3 روزہ دورے پراسرائیل پہنچ گئے۔

ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کے3 روزہ دورے کے موقع پر صدربارک اوباما اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدرمحمود عباس سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے اور مشرق وسطی خطے کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے۔


،امریکی صدراسرائیلی طلبا سے بھی خطاب کریں گے حکام کاکہنا ہے کہ صدراوباما ایران کے جوہری ایشو پربھی تبادلہ خیال کریں گے۔ادھرامریکاکے صدربارک اوباما کے طے شدہ دورے کے خلاف فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں ہونے والے مظاہرے کے شرکا اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ مغربی کنارے کے شہر راملہ میں ہونے والے مظاہرے کے سیکڑوں شرکا نے فلسطینی صدرمحمود عباس کے دفتر کی جانب جانے کی کوشش کی جسے پولیس اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔اس موقع پرمظاہرین اور پولیس کے مابین ہاتھا پائی بھی ہوئی۔



اسرائیلی دارالحکومت میں پولیس اوردیگر سیکیورٹی اداروں کے5 ہزارسے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ بارک اوباما دوسری مدت کے لیے امریکی صدرمنتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیل پہنچے ہیں اور احتجاجی مظاہروں کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔صحافیوں کاکہنا ہے کہ شام میں جاری جنگ اورایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے عزائم ان کی اسرائیلی حکام سے بات چیت کا محور ہونگے۔ امریکاکے صدر بارک اوباما کے دورے کے خلاف فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں ہونے والے مظاہرے کے شرکا اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
Load Next Story