عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا اہل کون اور نااہل کون مریم نواز

جسےاللہ اور عوام پلس کردیں اسے کوئی مائنس نہیں کرسکتا، صاحبزادی نواز شریف


ویب ڈیسک January 10, 2018
جسےاللہ اور عوام پلس کردیں اسے کوئی مائنس نہیں کرسکتا، صاحبزادی نواز شریف، فوٹو: فائل

چکوال کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی فتح پر لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جسے اللہ اور عوام پلس کردیں اسے کوئی مائنس نہیں کرسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کمنٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام سازشی عناصر مل کر بھی ن لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکتے، جسے اللہ اور عوام پلس کردیں اسے کوئی مائنس نہیں کرسکتا۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے شیروں کو مبارک ہو کہ آپ کے ووٹ نے سازشیوں اور اداروں کے پیچھے چھپنے والوں کو شکست دے دی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا ہے کہ اہل کون ہے اور نااہل کون، عوام نے نواز شریف کی ریویو پٹیشن پر فیصلہ سنا دیا کہ انہیں پاناما اور اقامہ پر نااہلی منظور نہیں۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں