ہیم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ شروع218پاکستانی فرمزشریک

حریف ملکوں سے مسابقت،پاکستانی بیڈ ویئر اور ٹاولزنے غیرملکیوں کی توجہ حاصل کرلی

حریف ملکوں سے مسابقت،پاکستانی بیڈ ویئر اور ٹاولزنے غیرملکیوں کی توجہ حاصل کرلی فوٹو: رائٹرز/فائل

ہوم ٹیکسٹائل، آرکیٹیکٹ اور انٹریئر ڈیزائننگ کی سب سے بڑی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل کا فرینکفرٹ میں آغاز ہوگیا ہے جس کا عنوان '' اربن از فیوچر'' ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سال ہونے والی نمائش میں دنیا کے 64ملکوں کی 2975کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جن میں پاکستان کی 218کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ نمائش کی اہمیت کے پیش نظر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پاکستانی کمپنیوں کا پویلین قائم کیا ہے جس میں 55پاکستانی کمپنیوں کے اسٹال لگائے گئے ہیں۔ نمائش کی افتتاحی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نمائش کے منتظم میسے فرینکفرٹ کے سی ای او Detlef Braunنے کہا کہ ہیم ٹیکسٹائل نمائش کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مسلسل آٹھویں سال منعقد ہو رہی ہے۔


پاکستانی کمپنیوں کو حریف ملکوں سے نمائش میں بھی سخت مزاحمت کا سامنا ہے کیونکہ نمائش کا ایک حصہ ایشیائی ملکوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے اور پاکستانی کمپنیوں کے اسٹالز کے ساتھ ہی چین، بھارت، بنگلہ دیش اورویتنام کی کمپنیوں کے اسٹالز قائم ہیں تاہم پاکستانی بیڈویئراورتولیہ کی مصنوعات اپنے معیار کی بنا پرغیر ملکی مندوبین کی توجہ حاصل کررہی ہیں۔ نمائش کے اسٹال ہولڈر اور پاکستان بیڈشیٹ اینڈ اپ ہوسٹری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عمران محمود نے کہا کہ ہیم ٹیکسٹائل پاکستانی برآمدات کو مستحکم رکھنے میں اہم کردارادا کررہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کو بہترین رسپانس ملے گا جو ایکسپورٹ بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ میسے فرینکفرٹ کے پاکستان میں نمائندے عمر صلاح الدین نے بتایا کہ پاکستان سے 800 وزیٹرز نمائش میں شریک ہیں جن میں 100طلبا شامل ہیں، ان طلبا کو عالمی مارکیٹ کے جدید رجحانات جاننے کا موقع ملتا ہے۔
Load Next Story