شہرمیں تیزشمالی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھنے کا امکان

آج درجہ حرارت12 ڈگری تک گرنے کی توقع،ہوامیں نمی کاتناسب بڑھنے سے آج دھند چھانے اورحدنگاہ متاثرہونے کا امکان


Staff Reporter January 10, 2018
آج درجہ حرارت12ڈگری تک گرنے کی توقع،ہوامیں نمی کاتناسب بڑھنے سے آج دھندچھانے اورحدنگاہ متاثرہونے کاامکان فوٹو: آئی این پی

گزشتہ روز سے شہر میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہوگئی جنوب کے بجائے شمالی تیز ہوائیں چل پڑیں، درجہ حرارت گرنے اور سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق منگل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد تک بڑھنے کی وجہ سے فضا میں دھند پھیلی رہی اور حدنگاہ 6کلومیٹر سے کم ہوکر 2.5 کلومیٹر رہ گئی تھی۔ ہوا میں نمی کا تناسب غیر معمولی طور پر بڑھنے کی وجہ سے آج حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

منگل کو شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی سمت سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی میدانی ہوائیں جنوبی سمت کی سمندری ہواؤں پر غالب رہیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی اور سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے آج (بدھ ) کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری تک گرنے کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے کی وجہ سے آج بھی دھند چھانے اور اس کے نتیجے میں حدنگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے ،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سرد اور خشک موسم کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں