ممبئی دھماکے اداکار سنجے دت کوساڑھے 3 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا

سنجے دت اب تک 18 ماہ قید کاٹ چکے ہیں اوران کو مزید ساڑھے 3 سال جیل میں گزارنےہوں گے، بھارٹی میڈیا


ویب ڈیسک March 21, 2013
سنجے دت اب تک 18 ماہ قید کاٹ چکے ہیں اوران کو مزید ساڑھے 3 سال جیل میں گزارنےہوں گے، بھارٹی میڈیا۔ فوٹو اے ایف پی

بھارتی سپریم کورٹ نے ممبئی دھماکوں میں مبینہ ملوث اداکار سنجے دت کو ساڑھے3 سال کے لئے جیل بھیج دیا جبکہ ماسٹرمائنڈ یعقوب میمن کی سزائےموت برقراررکھی ہے۔

سنجے دت پر غیرقانونی اسلحہ رکھنے اورممبئی حملوں میں ملوث افراد کی مدد کرنا کا الزام تھا،اس سلسلے میں وہ ڈیڑھ برس جیل بھی کاٹ چکے ہیں جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کم و بیش 20 برس بعد سنجے دت اور ممبئی بم دھماکوں کے دیگر ملزمان کی جانب سے دائر اپیلوں پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سنجے دت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کی سزا برقرار رکھی ہے جبکہ ممبئی بم دھماکوں کے مبینہ ماسٹرمائنڈ یعقوب میمن کی سزائے موت سمیت دیگر 16 ملزمان کی سزا کا فیصلہ بھی برقرار رکھا ہے۔ سنجے دت اس سے قبل 18 ماہ قید کاٹ چکے ہیں اس لئے انہیں مزید ساڑھے 3 سال جیل میں گزارنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ بابری مسجد کی شہادت کے بعد بھارت میں مسلم کش فسادات پھیل گئے تھے جس کے نتیجے میں سیکڑوں مسلمان ہلاک اور لاپتہ ہوگئے تھے، اسی دوران مارچ 1993 میں ممبئی کے مختلف علاقوں میں 12 بم دھماکے ہوئے تھے جن میں 273 افراد ہلاک اور سیکٹروں زخمی ہوئے تھے، بھارتی پولیس نے ان بم دھماکوں کا الزام انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور دیگر پر عائد کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں