کراچی میں نو گو ایریاز ختم کیوں نہیں کیے گئےچیف جسٹس

کراچی سے 208 ٹارگٹ کلرزاور238 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا گیا جن کا تعلق مختلف سیاسی اور کالعدم جماعتوں سے ہے، رپورٹ


ویب ڈیسک March 21, 2013
کراچی سے 208 ٹارگٹ کلرزاور238 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا گیا جن کا تعلق مختلف سیاسی اور کالعدم جماعتوں سے ہے، رپورٹ۔ فوٹو فائل

بدامنی کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ کراچی میں نو گو ایریاز ختم کیوں نہیں کیے گئے، ڈی جی رینجرز اورآئی جی سے جواب طلب۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ نےکراچی بدامنی کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل سندھ اورآئی جی سندھ سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ چیف سیکریٹری کہاں ہیں، انہیں بلائیں اگرانہیں کام میں دلچسپی نہیں توآگاہ کریں۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق کراچی سے 208 ٹارگٹ کلرزاور238 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کا تعلق مختلف سیاسی اور کالعدم جماعتوں سے ہے، اس موقع پر چیف جسٹس نےکہا کہ لیاری اوردیگرنوگوایریا ختم کرانے میں ناکامی کیوں ہوئی، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے مستقل آئی جی کوتعینات کیوں نہیں کیاحتیٰ کہ انتخابی عمل بھی شروع ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نےسنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |