کراچی فلو انفلوئینزا وائرس کی ویکسین خریدنے کا فیصلہ

انفلوائینزا وائرس سے نمٹنے کیلیے حفاظتی ویکسین خریدکر تمام سرکاری اسپتالوں اورصحت کے بنیادی مراکز میں بھیجی جائیں گی


Tufail Ahmed January 10, 2018
فلو انفلوئینزا وائرس دوسرے میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، ماہرین، ۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: صوبائی محکمہ صحت نے کراچی میں اچانک فلو انفلوئینزا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے کیلیے انفلوئینزا وائرس کی حفاظتی ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

منگل کو اسپیشل سیکریٹری اکرام خواجہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملتان میں فلو انفلوئینزا وائرس سے ہونے والی اموات کے پیش نظر عوام میں فوری آگاہی مہم شروع کی جائے، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر اخلاق احمد، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر طاہر عزیز، ڈاکٹر کامران رضوی، ڈاکٹر آصف اور عالمی ادارہ صحت کی ڈاکٹر شریفا اختر اور ڈاکٹر سید ظفر مہدی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں فوری طور پر فیصلہ کیا گیا کہ انفلوائنزا وائرس سے نمٹنے کیلیے حفاظتی ویکسین خریدکر تمام سرکاری اسپتالوں اورصحت کی بنیادی مراکز میں بھیجی جائیں تاکہ ضلعی ہیلتھ افسران کی نگرانی میں فلو انفلوئنزا وائرس کی پھیلتی ہوئی وبا سے نمٹا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فلو انفلوئنزاH1N1 وائرس موسمی بھی ہوتا ہے تاہم یہ وائرس دوسرے میں منتقل ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، اجلاس میں فلو وائرس سے نمٹنے کیلیے گائیڈ لائن بھی مرتب کی گئی، اجلاس میں فلو انفلوئینزا وائرس کا فوکل پرسن ڈاکٹر سید ظفر مہدی کو مقررکرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں