کراچی فلو انفلوئینزا وائرس کی ویکسین خریدنے کا فیصلہ
انفلوائینزا وائرس سے نمٹنے کیلیے حفاظتی ویکسین خریدکر تمام سرکاری اسپتالوں اورصحت کے بنیادی مراکز میں بھیجی جائیں گی
لاہور:
صوبائی محکمہ صحت نے کراچی میں اچانک فلو انفلوئینزا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے کیلیے انفلوئینزا وائرس کی حفاظتی ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
منگل کو اسپیشل سیکریٹری اکرام خواجہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملتان میں فلو انفلوئینزا وائرس سے ہونے والی اموات کے پیش نظر عوام میں فوری آگاہی مہم شروع کی جائے، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر اخلاق احمد، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر طاہر عزیز، ڈاکٹر کامران رضوی، ڈاکٹر آصف اور عالمی ادارہ صحت کی ڈاکٹر شریفا اختر اور ڈاکٹر سید ظفر مہدی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں فوری طور پر فیصلہ کیا گیا کہ انفلوائنزا وائرس سے نمٹنے کیلیے حفاظتی ویکسین خریدکر تمام سرکاری اسپتالوں اورصحت کی بنیادی مراکز میں بھیجی جائیں تاکہ ضلعی ہیلتھ افسران کی نگرانی میں فلو انفلوئنزا وائرس کی پھیلتی ہوئی وبا سے نمٹا جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فلو انفلوئنزاH1N1 وائرس موسمی بھی ہوتا ہے تاہم یہ وائرس دوسرے میں منتقل ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، اجلاس میں فلو وائرس سے نمٹنے کیلیے گائیڈ لائن بھی مرتب کی گئی، اجلاس میں فلو انفلوئینزا وائرس کا فوکل پرسن ڈاکٹر سید ظفر مہدی کو مقررکرنے کی بھی منظوری دی گئی۔