نوشہرہ جلوزئی کیمپ کے قریب بازار میں دھماکا 15 افراد جاں بحق 30 زخمی

ـدھماکے میں 30 سے 35 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا جسے ایک گاڑی میں رکھا گیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک March 21, 2013
دھماکے کے وقت بازار میں راشن تقسیم کیا جارہا تھا، پولیس۔ فوٹو: رائٹرز

جلوزئی کیمپ کے قریب بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

نوشہرہ میں جلوزئی کیمپ کے قریب بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق بارودی مواد کار میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے وقت بازار میں راشن تقسیم کیا جارہا تھا جبکہ دھماکے سے کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال اسپتال منتقل کردیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق دھماکے میں 30 سے 35 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا جسے ایک گاڑی میں رکھا گیا تھا، بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے اڑایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں