قومی وصوبائی اسمبلیوں کےاسپیکرز انتخابی مہم چلا سکتے ہیں الیکشن کمیشن

مقررہ مدت میں ووٹ درج نہ کروانے والے شہری ووٹ نہیں ڈال سکیں گے،ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن

مقررہ مدت میں ووٹ درج نہ کروانےوالے شہری ووٹ نہیں ڈال سکیں گے،ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

لاہور:
الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کےاسپیکرزکوانتخابی مہم چلانے کی اجازت دے دی ہے۔


الیکشن کمیشن نےضابطہ اخلاق میں دوسری بارتبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کےاسپیکراب اپنے پروٹوکول کےساتھ اپنےحلقوں میں انتخابی مہم چلا سکتے ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے پابندی عائد کی تھی۔

ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ انتخابی شیڈول کے باضابطہ اعلان تک شہری ووٹ درج کرواسکتے ہیں جبکہ شہریوں کوووٹ کے اندراج میں سہولت دینےکےلیےالیکشن کمیشن ہفتےکوچھٹی نہیں کرے گا ، ان کا کہنا تھا کہ شہری اپنا ووٹ ایس ایم ایس کےذریعےچیک کرلیں کیونکہ مقررہ مدت میں ووٹ درج نہ کروانےوالے شہری ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔
Load Next Story