سپریم کورٹ ن لیگ اور پی پی پی کے ممنوعہ فنڈز کیخلاف درخواستوں پر اعتراضات ختم

چیف جسٹس نے ن لیگ اور پی پی پی کے ممنوعہ فنڈز سے متعلق درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلیں


ویب ڈیسک January 10, 2018
چیف جسٹس نے ن لیگ اور پی پی پی کے ممنوعہ فنڈز سے متعلق درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلیں فوٹو: فائل

چیف جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ممنوعہ فنڈز کیخلاف درخواستوں پر اعتراضات ختم کرکے انہیں ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے ن لیگ اور پی پی پی کے ممنوعہ فنڈز کے حوالے سے تحریک انصاف کی درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی (ن) لیگ اور پی پی کو فارن فنڈنگ پارٹیاں قرار دینے کے لیے درخواست

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور شیریں مزاری کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں کی سماعت چیمبر میں کی اور انہیں ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو فارن فنڈنگ پارٹیاں قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے غیر ملکی اور ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں