آئینی طورپرمیری تقرری درست ہےکوئی عدالت جانا چاہتا ہے توجائےنگراں وزیراعلیٰ

ایک مہینے کے اندرہی ہماری حکومت کی کارکردگی عوام کو نظرآنا شروع ہوجائے گی، نگراں وزیراعلیٰ سندھ

ایک مہینے کے اندرہی ہماری حکومت کی کارکردگی عوام کو نظرآنا شروع ہوجائے گی، نگراں وزیراعلیٰ سندھ فوٹو ایکسپریس

لاہور:
سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ سید زاہد قربان علوی نے کہا ہے کہ میری تقرری آئینی طورپردرست ہے پھر بھی کوئی عدالت جانا چاہتا ہے توجائے کیوں کہ یہ اس کا حق ہے۔

نگران وزیراعلیٰ زاہد قربان علوی نے حلف اٹھانے کے بعد بابائے قوم محمد علی جناح کے مزارپرحاضری دی، فاتحہ خوانی کی اورپھولوں کی چادرچڑھائی، اس موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جائے گا جو کام کرسکیں نہ کہ صرف وزیربننے کی خواہش رکھتے ہوں، انہوں نے کہا کہ میری تقرری کے حوالے سے کوئی عدالت جانا چاہتا ہے جائے میں سمجھتا ہوں کہ قانونی طورپر میری تقرری صحیح ہے۔


نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 3 مہینے میں مجھ سے بہت زیادہ توقعات کی جارہی ہیں،انشااللہ پوری کوشش کروں گا کہ ایک مہینے کے اندرہی ہماری حکومت کی کارکردگی عوام کو نظرآنا شروع ہوجائے گی۔

اس سے قبل گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے گورنر ہاؤس کراچی میں جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر کئی اہم سیاسی شخصیات اور معززین شہرنے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی کا نام حکومت سندھ نےتجویز کیا تھا جس پر قائد حزب اختلاف سید سرداراحمد نے اتفاق کرتے ہوئے انہیں متفقہ نگراں وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا،ان کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ سندھ ہائی کورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story