کراچی رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن 15 افراد گرفتار اسلحہ برآمد

حراست میں لئے گئے افراد میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد بھی شامل ہیں 

حراست میں لئےگئے افراد میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد بھی شامل ہیں فوٹو: فائل

لاہور:
سپرہائی وے پر رینجرز نےٹارگٹڈ آپریشن کےدوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔


جرائم پیشہ ،،دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرزکے خلاف رینجرزکی تابڑتوڑکارروائیاں جاری ہیں، آج سپرہائی وے پر واقع جنجال گوٹھ ، نور محمد گوٹھ اورقریبی علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا ، جس میں 500 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

ریجنرز کے مطابق کاروائی میں 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن کے قبضے سے کلاشنکوفیں ، ٹی ٹی پستول ، شارٹ گن سمیت بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے ، رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لئےگئے افراد میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story