اسحاق ڈار کی ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست
ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے اس لئے اس کا بینک اکاؤنٹ فعال کیا جائے، اسحاق ڈار کی درخواست
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے زیر نگرانی چلنے والے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسحاق ڈار نے احتساب عدالت میں اپنے وکیل کے ذریعے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اسحاق ڈارکے ضامن کی جائیداد قرق کرنے کا حکم
اسحاق ڈار کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے، اس ٹرسٹ کے تحت چلنے والے یتیم خانے میں 93 یتیم بچے رہتے ہیں، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ ہجویری ٹرسٹ کا بینک اکاؤنٹ فعال کیا جائے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔