مسلم لیگن نے پارلیمانی کمیٹی کے معاملے پر مشاورت نہیں کی فضل الرحمان

اسمبلیاں تحلیل کرنےکے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں لیکن یہاں یہ کام عدالتیں کر رہی ہیں،مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک March 21, 2013
اسمبلیاں تحلیل کرنےکے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں لیکن یہاں یہ کام عدالتیں کر رہی ہیں،مولانا فضل الرحمان فوٹو: پی پی آئی/ فائل

SWAT: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کے اختلاقافت چوہدری نثارعلی خان سے نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) سے ہیں کیونکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے میں ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔


لاہور میں پارٹی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےجے یوآئی(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جان بوجھ کربحران پیدا کیا گیا ،اسمبلیاں تحلیل کرنےکے کچھ قواعد و ضوابط ہوتے ہیں لیکن یہاں یہ کام عدالتیں کر رہی ہیں اور سیاسی جماعتیں ناکام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پربھی ڈیڈ لاک ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کے اختلاقافت چوہدری نثارعلی خان سے نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) سے ہیں کیونکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے میں ان سے مشاورت نہیں کی گئی ، ان کا کہنا تھا کہ وہ خواہش کے باوجود دینی جماعتوں کا اتحادقائم نہیں کر سکے۔

جے یوآئی(ف) کے امیرمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شوکت عزیز اورمعین قریشی کو وزیراعظم بنانے کے تجربات ناکام ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں