تحریک انصاف نلیگ سمیت دوسری جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے منور حسن

قابل اعتماد نگراں وزیراعظم کے انتخاب میں کچھ وقت لگ بھی جائے گا تو انہیں اعتراض نہیں ہوگا،منور حسن


ویب ڈیسک March 21, 2013
قابل اعتماد نگراں وزیراعظم کے انتخاب میں کچھ وقت لگ بھی جائے گا تو انہیں اعتراض نہیں ہوگا،منور حسن فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) سمیت دوسری جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منور حسن کا کہنا تھا کہ سندھ میں نگران سیٹ اپ پرابھی سے انگلیاں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئے ایسا شخص تلاش کیا جا رہا ہے جو غلط کاموں کودرست قرار دے لیکن اگر قابل اعتماد نگراں وزیراعظم کے انتخاب میں کچھ وقت لگ بھی جائے گا تو انہیں اعتراض نہیں ہوگا۔

منور حسن کا کہنا تھا کہ الیکشن ضرور ہونے چاہئیں جبکہ ٹارگٹ کلنگ کا علاج بھی انتخابات ہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) سمیت دوسری جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |