مظفرآباد بجلی کی لوڈشیڈنگ پراحتجاج پولیس کی فائرنگ اورشیلنگ 50افراد زخمی

پولیس کے تشدد پر مظاہرین بے قابو ہوگئے اور انہوں نے پولیس وین کو آگ لگادی۔


ویب ڈیسک March 21, 2013
پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ سے 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو: فائل

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف تاجروں کے مظاہرے پر پولیس کے لاٹھی چارج اور فائرنگ کے نتیجے میں 50 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مظاہرین نے ایک پولیس وین کو آگ لگادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر آباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف تاجروں کی ریلی اسمبلی کے باہر مظاہرے کے لئے رواں دواں تھی کہ اپر اڈا کے قریب پولیس نے انہیں روکنے کے لئے لاٹھی چارج شیلنگ اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے تشدد پر مظاہرین بے قابو ہوگئے اور انہوں نے پولیس وین کو آگ لگادی، پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان تصادم کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |