کراچی میں سپریم کورٹ کے جج کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ

سعد گلزار کے گارڈز کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے، پولیس

سعد گلزار کے گارڈز کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے، پولیس فوٹو: فائل

کورنگی کے علاقے میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد کے بیٹے سعد گلزار کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں کورنگی کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی نے بتایا کہ مشکوک گاڑی میں موجود افراد نے جسٹس گلزار کے صاحبزادے سعد گلزار کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم جسٹس گلزار کے صاحبزادے کے گارڈز کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔


ایس ایس پی نعمان صدیقی کے مطابق واقعہ غلط فہمی کے باعث پیش آیا، فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور جسٹس گلزار کے صاحبزادے کی گاڑی پر بھی گولی نہیں لگی۔

دوسری جانب ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ سعد گلزار آفس جارہے تھے کہ تین موٹرسائیکل سوار مسلح افراد ویٹا چورنگی پر موجود تھے، جسٹس گلزار کے صاحبزادے کے گارڈز نے مسلح افراد کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس سے مسلح افراد فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
Load Next Story