برطانوی سیاحوں نے پاکستان کوسفر کے لئے بہترین ملک قراردے دیا
جولوگ سیاحت کا شوق رکھتے ہیں انہیں پاکستان ضرور دیکھنا چاہیے، برٹش بیک پیکرسوسائٹی
برطانوی سیاحوں کی تنظیم برٹش بیک پیکرسوسائٹی نے پاکستان کوسفر کے لئے بہترین ملک قرار دے دیا ہے۔
برطانیا کی بیک پیکرسوسائٹی قدرتی حسن کے خزانوں سے مالا مال پاکستان کے حسن میں کھوکراس کی عظمتوں کا اعتراف کرنے پرمجبور ہوگئی ہے۔ بیک پیکرسوسائٹی نے دنیا بھر کے 20 ملکوں کو سفرکے لئے بہترین قراردیا، جن میں پاکستان کو پہلا نمبر دیا ہے۔
ارکان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ خوبصورت اور ایڈونچرس مقامات موجود ہیں، جہاں پہنچ کرآپ کو احساس ہوتا ہے کہ پاکستان آپ کے خوابوں کی تعبیرہے۔
سوسائٹی نے پاکستانی لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستانی دوستانہ مزاج رکھتے ہیں اورآپ کو احساس تک نہیں ہونے دیتے کہ آپ غیر ملکی ہیں، جو لوگ سیاحت کا شوق رکھتے ہیں انہیں پاکستان ضرور دیکھنا چاہیے۔
برطانوی سوسائٹی کے ارکان کا کہنا ہے گزشتہ 5 برسوں میں 80 ممالک کی سیر کی لیکن پاکستان میں قدرتی مناظر، پہاڑ، دریا، جھیلیں سب دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔