وفاقی حکومت کا ’’یوم پاکستان‘‘ کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان

صدرآصف زرداری نے ’’یوم پاکستان‘‘ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی سے متعلق بھیجی گئی سمری کی بھی منظوری دے دی ہے


ویب ڈیسک March 21, 2013
چاروں صوبوں، آزاد کشمیراورگلگت بلتستان کی حکومتوں کوسرکاری سطح پرتقاریب منعقد کرنے کی ہدایات بھی جاری ، فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پرعام تعطیل کااعلان کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے اس حوالے سے سرکاری چھٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیراورگلگت بلتستان کی حکومتوں کوسرکاری سطح پرتقاریب منعقد کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں، یومِ پاکستان کے موقع پر ملک بھرکے اسکولوں اورکالجوں میں تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

دوسری جانب صدرآصف زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی رعایت کی سمری کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت عمرقید کی سزا کاٹنے والوں کی قید میں 90 دن اورعام قیدیوں کی سزا میں 45 دن کی کمی کی جائے گی تاہم سزا میں کمی کا اطلاق دہشت گردی اورغداری سمیت سنگین جرائم میں قید قیدیوں پرنہیں ہوگا ، بزرگ قیدیوں کی سزائیں مکمل معاف، خواتین قیدیوں کے لئے ایک سال اور18سال سے کم بچوں کی سزاؤں میں بھی معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں