کراچی کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد گرفتار اسلحہ برآمد پولیس

ملزمان نے آغا سید آفتاب حیدر اورپاسپان عزا کے نئیر زیدی سمیت 3 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے،ڈی ایس پی اصغر عثمان 


ویب ڈیسک March 21, 2013
پولیس کی کارروائی کے وقت ملزمان اسلحہ اور گولہ بارود بلوچ کالونی منتقل کررہے تھے ، ڈی ایس پی فوٹو:فائل

پولیس نے اونگی ٹاؤن میں مقابلےکے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد وں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

ڈی ایس پی اصغر عثمان کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد گرفتار جبکہ 3 فرار ہوگئے، گرفتاردہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

اصغر عثمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے آغا سید آفتاب حیدر اورپاسپان عزا کے نئیر زیدی سمیت 3 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کے وقت ملزمان اسلحہ اور گولہ بارود بلوچ کالونی منتقل کررہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں