سندھ کی آئندہ حکومت اور وزیراعلیٰ ایم کیو ایم سے ہوگا الطاف حسین

ایم کیو ایم امن پسند جماعت ہے اور بلٹ کے بجائے بیلٹ سے انقلاب پر یقین رکھتی ہے، الطاف حسین


ویب ڈیسک March 21, 2013
ایم کیوایم نبیل گبول کو فراموش نہیں کرے گی، الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں آئندہ حکومت ایم کیو ایم کی ہوگی جبکہ وزیراعلیٰ بھی ان ہی کی جماعت کا منتخب کردہ ہوگا۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں اور ذمہ داراں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم ملک گیر سطح پر غیر متوقع نتائج حاصل کرے گی، متحدہ قومی موومنٹ خصوصی طورپرصوبہ سندھ میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، آئندہ حکومت ایم کیوایم کی قائم ہوگی اور وزیراعلیٰ بھی ان ہی کی جماعت کا منتخب نمائندہ ہوگا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد نے کہا کہ ایم کیو ایم امن پسند جماعت ہے اور بلٹ کے بجائے بیلٹ سے انقلاب پر یقین رکھتی ہے، ان کی جماعت چاہتی ہے کہ ملک بھر سے اسلحے کو پاک کردیا جائے اس سلسلے میں وہ غیر مشروط تعاون کے لئے تیار ہیں۔ وہ ایم کیو ایم کے تمام ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر کسی کے پاس غیر قانونی اسلحہ ہے تو قریبی پولیس اسٹیشن میں جمع کراکے اپنی امن پسندی کا ثبوت دیں۔

الطاف حسین نے نبیل گبول کو ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا رکن مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نبیل گبول کو فراموش نہیں کرے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں