پرویزمشرف نے سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرا دی

وطن واپس پہنچنے پرپرویزمشرف کوبینظیر قتل کیس،نواب اکبربگٹی قتل،لال مسجد میں آپریشن کے مقدمات کا سامنا کرنا ہو گا 


ویب ڈیسک March 21, 2013
وطن واپس آنے پر سابق صدر مشرف کو بینظیر قتل کیس، نواب اکبر بگٹی قتل اور لال مسجد میں آپریشن کے مقدمات کا سامنا کرنا ہو گا۔ فوٹو: فائل

آل پاکستان مسلم لیگ جماعت کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرا دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر اور قانون و انصاف کمیشن کے رکن اے کیو ہالپپوتہ پرویز مشرف کی جانب سے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائیں گے،دوسری جانب اکبر بگٹی قتل کیس کے سلسلے میں بھی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر عبد اللہ خان کاکڑ بلوچستان ہائی کورٹ میں پرویز مشرف کی جانب سے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کریں گے اس کے علاوہ بے نظیربھٹو قتل کیس میں احمد رضا قصوری لاہور ہائی کورٹ میں پرویزمشرف کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کرنے کی تیاری کررہےہیں۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے 24 مارچ کو کراچی پہنچیں گے لیکن وطن واپس آنے پر انہیں بینظیربھٹو قتل کیس، نواب اکبر بگٹی قتل اور لال مسجد میں آپریشن کے مقدمات کا سامنا کرنا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |