1993 کے ممبئی بم دھماکوں میں پاکستان ملوث تھا بھارتی سپریم کورٹ کا الزام

بم دھماکوں کے ملزمان کے بیانات سے نتیجہ نکلتا ہےکہ بھارت میں بارودی مواد کی ترسیل پاکستان سے ہوئی، بھارتی سپریم کورٹ


ویب ڈیسک March 21, 2013
اقوام متحدہ کے رکن کی حیثیت سے پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ دوسری ریاستوں میں بدامنی پھیلانے کی کوشش نہ کرے، بھارتی سپریم کورٹ۔ فوٹو : فائل

KARACHI:

بھارتی سیاستدانوں کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے فروغ کا الزام لگنا کوئی نئی بات نہیں اب بھارتی سپریم کورٹ نے بھی پاکستان کو اس کی سر زمین میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث قرار دینا شروع کردیا ہے۔


1993 میں ممبئی بم دھماکوں کے ملزمان کی جانب سے سزاؤں پر نظر ثانی کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے رکن کی حیثیت سے پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ دوسری ریاستوں میں بدامنی پھیلانے کی کوشش نہ کرے لیکن 1993 کے ممبئی بم دھماکوں میں ملوث ملزمان کے بیانات سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ بھارت میں اسلحے اور بارودی مواد کی ترسیل اور دہشت گردوں کی تربیت پاکستان میں ہوئی۔


دوسری جانب دفترخارجہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو حقیقت کے منافی قرار دیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کررہا ہے اس جنگ میں ہم نے ہزاروں شہریوں کی قربانی دی ہے، ایسی صورت حال میں پاکستان پر دہشت گردی کے فروغ کا الزام لگانا کسی بھی طرح حقیقت پسندانہ نہیں۔


واضح رہے کہ میں بابری مسجد کی شہادت کے بعد بھارت میں مسلم کش فسادات کے دوران ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں میں 276 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن کا الزام داؤد ابراہیم اور دیگر افراد پر عائد کیا جاتا ہے۔ بھارت کا یہ بھی الزام ہے کہ داؤد ابراہیم اور اس کے دیگر ساتھی پاکستان میں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں