کراچی میں اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس لگاتے 2 چینی باشندے گرفتار

شہریوں نے چینی باشندے کو مشکوک سرگرمی کرتے دیکھا تھا، پولیس

شہریوں نے چینی باشندے کو مشکوک سرگرمی کرتے دیکھا تھا، پولیس فوٹو:فائل

QUETTA:
پولیس نے اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس لگاتے ہوئے دو چینی باشندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر کی مصروف زینب مارکیٹ میں واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم میں چینی شہریوں کی مشکوک سرگرمیوں پر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔

شہری نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ چینی باشندے کو پہلے بھی اسی اے ٹی ایم میں مشکوک سرگرمی کرتے دیکھا گیا تھا، مقامی تھانے آرٹلری پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست چینی باشندوں کو ایس پی صدر توقیر نعیم کے دفتر منتقل کردیا گیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: شہری ہوشیار رہیں، پوائنٹ آف سیلز مشینیں اے ٹی ایم سے بڑا خطرہ ہیں

ایس ایس پی جاویداکبر ریاض نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اے ٹی ایم فراڈ کیس میں ملوث ہیں جو آج اسکمنگ ڈیوائس اتارنے آئے تھے جنہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے اسکمنگ ڈیوائس برآمد کرلی گئی۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل کراچی کے شاپنگ سینٹر میں چینی باشندے کو اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس نصب کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا تھا۔
Load Next Story